کوہ پیما عابد بیگ کا شاندار کارنامہ ،17دنوں میں2چوٹیاں سر کر لیں

کوہ پیما عابد بیگ کا شاندار کارنامہ ،17دنوں میں دوچوٹیاں سر کر لیں

اسلام آباد(کرن شہزادی)ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما عابد بیگ نے شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا۔عابد بیگ نے سترہ (17)دنوں میں 8 ہزار میٹر کی دوچوٹیاںبغیر آکسیجن کے سر کرلیں، عابد بیگ نے نانگا پربت کے بعد آج آٹھ ہزار 51 میٹر بلند براڈ پیک کو بھی سرکرلیا، دس جولائی کو عابد بیگ نے بغیر آکسیجن کے آٹھ ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت کو سر کر لیا تھا۔سترہ دنوں میں آٹھ ہزار میٹر کی دو چوٹیوں کو بغیرآکسیجن کے سر کرنا کوہ پیمائی میں اہم سنگ میل ہے ، عابد بیگ سائیکلنگ میں بھی اپنا نام منوا چکے ہیں ، عابد بیگ نے بلوچستان سے خنجراب ٹاپ تک 3000کلومیٹر کا فاصلہ بارہ (12) روز میں مکمل کیا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں