پاکستان کی برآمدات میں تقریبا تین ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال برآمدات کا حجم تیس ارب 66 کروڑ ڈالر رہا۔
گزشتہ مالی سال برآمدات میں 10.65 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوراک، ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور کھیلوں کے سامان سمیت متعددمصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ ریکارڈ ساتھ ارب 36 کروڑ ڈالرکی غذائی اشیا ایکسپورٹ کی گئیں، چاول، پھل، سبزیوں، گوشت، مصالحوں اور آئل سیڈز کی ایکسپورٹ میں چھیالیس فی صد اضافہ ہوا۔ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات صفر اعشاریہ نو تین فیصد اضافے سے سولہ ارب 65 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ خام کپاس کی برآمد میں 3 سو 16 فی صد ، سوتی دھاگے کی برآمدات میں تیرہ فی صد اور کیمیکلز کی برآمدات میں اٹھ فی صد اضافہ ہوا۔کیمیکلز کی برآمدات کا حجم تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر رہا۔ سیمنٹ کی برآمدات چالیس اعشاریہ تین چھ فیصد اضافے سے 26 کروڑ 65 لاکھ، پیٹرولیم اور کوئلے کی ایکسپورٹ اسی فی صد اضافے سے چالیس کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔پاکستانی فٹبال کی برآمدات میں سات اعشاریہ چارایک فیصد اضافے سے حجم پچیس کروڑ چوالیس لاکھ ڈالر رہا، پلاسٹک میٹریل، کینوس فٹ ویئر، ادویات، انجینئرنگ گڈز،جیولری کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔