جہاں رکاوٹ ہوگی، دھرنا وہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

جہاں رکاوٹ ہوگی، دھرنا وہیں ہوگا، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

امیرجماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جہاں رکاوٹ ہوگی، دھرنا وہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی آج اسلام آباد میں دھرنا دینے جارہی ہے ، امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ دھرنے کے لئےبھرپور جوش سےملک بھرسےقافلےروانہ ہو چکے، فسطائیت کے بعد بھی کارکنوں کوکہتا ہوں مینج کریں اوردھرنے میں پہنچیں۔امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم کا کہناتھا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن رہنا چاہتے ہیں، نمائندگان کو کہتا ہوں جہاں رکاوٹ ملے وہیں دھرنا دیدیں، ایک دھرنے کو کئی دھرنوں میں تبدیل کرینگے،حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی اورعوام کے راستے کو روکا نہیں جاسکتا۔

ہمیں ہر صورت اسلام آباد پہنچنا ہے، امن برقرار رکھنا حکومت کی ذمےداری ہے، انہوں نے ہدایت کی کارکنان رکاوٹ کے آگےدھرنادےکر قیادت کی کال کاانتظارکریں، ہم بتائینگے.عوام کی طاقت کو کنٹینر لگاکر نہیں روکا جا سکتا، ہمیں بجلی کے بل کم اور آئی پی پیز سے چھٹکارہ چاہیے .دوسری جانب رہنماجماعت اسلامی امیر العظیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف ملک بھرسے قافلے رواں دواں ہیں، قافلے کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کریں اور پولیس راستے میں کہیں روکے تو بھرپور احتجاج کریں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں