اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسجد اصوات الحسنین (اہلحدیث) ابپارہ جی سکس ون فور میں جمعہ کی نماز کے بعد ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نماز کے بعد بچوں کے کھانے کے دوران، ایک 14 تا 16 سالہ لڑکا، جو کہ رانا کے نام سے جانا جاتا ہے، گھر سے پسٹل لے کر آیا اور چیمبر کھینچ کر فائرنگ کر دی۔اس واقعے میں ایک 15 سالہ بچے، احمد، کو پاؤں پر گولی لگی۔ فائرنگ کے بعد ملزم رانا موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ زخمی احمد کو فوری طور پر پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رانا کا مکمل نام فی الحال معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے