پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج : فیض آباد پل کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے پوائنٹ فیض آباد کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے۔ فیض آباد پل پر اسلام آباد جانے اور آنے والے راستے پر کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ راولپنڈی کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

راولپنڈی کی صورتحال

ایس ایچ او نیوٹاں لقمان جاوید اور ایس ایچ او صادق آباد انوار الحق کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری فیض آباد پر موجود ہے۔ یہ اقدامات پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی احتجاجی کال کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جی ٹی روڈ پر بھی پولیس اور مخصوص مقامات پر سیلنگ کے لیے کنٹینرز موجود ہیں۔ کنٹینرز کو شاہراہوں کی اطراف پر پارک کیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں سیلنگ کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

ضرورت پڑنے پر جی ٹی روڈ کو بھائی خان پل اور مندرہ ٹول پلازہ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کیا جائے گا۔ روات ٹی چوک بھی اسلام آباد پولیس کی جانب سے سیلنگ پوائنٹ کے طور پر متوقع ہے۔ تاہم، فی الحال راستے کھلے ہیں اور ٹریفک رواں دواں ہے۔

پنجاب بھر میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ ہے۔ رات سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی سربراہی میں پولیس افسران کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا-

اسلام آباد کی صورتحال

اسلام آباد پولیس نے لاہور اور پشاور سے آنے والے راستوں پر موٹر وے کے لنک روڈ پر بھی کنٹینرز لگا دیے ہیں۔ اسلام آباد میں داخلے کے لیے صرف ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ دیا جارہا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی اور ضلع انتظامیہ کو مشاورت کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج پی ٹی آئی اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ احتجاج کی اجازت کے حوالے سے آپس میں مشاورت کریں۔ دونوں فریقین کو 12:30 بجے تک مشاورت کر کے عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس معاملے کی دوبارہ سماعت بھی 12:30 بجے ہوگی، جس کی سربراہی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کریں گے۔

متبادل راستے

احتجاج کے پیش نظر، شہریوں کو مندرجہ ذیل متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے
فیض آباد کی طرف جانے والے تمام حضرات مری روڈ استعمال کریں۔
پشاور کی طرف جانے والے تمام حضرات موٹر وے استعمال کریں۔
سری نگر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد آنے والے تمام حضرات جی ٹی روڈ، نوکٹرہ چوک، آئی جے پی روڈ یا کشمیر ہائی وے استعمال کریں۔
راولپنڈی کی اے، بی ایریا سے آنے والے حضرات مری روڈ، صدر، کمیٹی چوک، شہید موڑ، گوالمنڈی روڈ استعمال کریں۔
راولپنڈی سے، بیلو ایریا سے آنے والے حضرات ناتھ روڈ، پٹیل چوک استعمال کریں۔زیرپوائنٹ، فیصل ایوینیو، جناح ایوینیو استعمال کریں۔
آنے والے حضرات بہارہ کہو، تراہی چوک یا آئی جے پی روڈ استعمال کریں۔
ایف 6، سوپر مارکیٹ، ڈپلومیٹک انکلیو، آبپارہ، دامن کوہ چوک استعمال کریں۔
مزید معلومات کے لیے شہری ایف ایم 92.4 پر ٹریفک اپڈیٹس سن سکتے ہیں۔
احتجاج کے پیش نظر، شہریوں کو مندرجہ ذیل متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہےکہ مزید معلومات کے لیے شہری ایف ایم 92.4 پر ٹریفک اپڈیٹس سن سکتے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں