شیخہ مہرہ نے طلاق کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی

متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے سوشل میڈیا کے ذریعے طلاق کا اعلان کرنیکے بعد پھر سے سوشل میڈیا کا رخ کرلیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شہزادی نے طلاق کے اعلان کے بعد پہلی بار پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی ننھی پری، دو ماہ کی بیٹی مہرہ کیساتھ تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاپوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں شہزادی اپنی بیٹی کیساتھ 1 سفید گھوڑے کے پورٹریٹ کے سامنے کھڑی ہوئی نظر آ رہی ہیں جب کہ انھوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کچھ کہے بغیر صرف سفید دل کے ایموجی کا استعمال کیا ہے.شہزادی شیخہ مہرہ کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانیکے بعد سوشل میڈیا صارفین انکے لئے اور انکی بیٹی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔یاد رہے کہ شہزادی شیخہ مہرہ نے پچھلے سال اماراتی کاروباری شخصیت شیخ مَانع المکتوم سے شادی کی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں