خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ

کے پی اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے جب کہ جنوبی سندھ کے علاقوں میں آندھی طوفان اور شدید بارشوں کا امکان ہے، اس ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا .
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بحیر ہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوا ہے جسکے نتیجے میں پاکستان کے مختلف علاقوں میں اگلے چوبیس (24)گھنٹوں کے دوران بارشوں کے سلسلہ آغاز ہوگا جو ستائیس(27) جولائی تک جاری رھنے کی توقع ہے۔جنوبی سندھ کے علاقوں میں طوفان،آندھی اور بارشوں کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن عمر کوٹ، میر پور خاص، کراچی، حیدرآباد، ، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، اسلام کوٹ اور مضافاتی علاقوں میں آج رات آندھی، طوفان اور بارشوں کا امکان ہے .جنوبی پنجاب میں روہی اور رحیم یار خان جب کہ بالائی اور وسطی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، آزاد کشمیر میں نیلم ویلی،، کوٹلی، بھمبر ، مظفرآباد، راولا کوٹ اور میرپور میں آج رات آندھی، طوفان اور بارش متوقع ہے۔

متعلقہ ادارے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ اثرات کم کرنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، این ڈی ایم اے
بارش کے نتیجے میں مختلف شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے متعلقہ صوبائی اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ اثرات کو کم کرنیکے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔گلگت بلتستان اور بالائی کے پی میں کوہستان، باجوڑ، شانگلہ،دیر، چترال، سوات، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ، ہنگو، کرم، وزیرستان بنو، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چاسدہ لکی مروت اور ڈیر اسماعیل خان میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں .ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنیکے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کیلئے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں
این ڈی ایم اے نے عوام سے التجاح کی ہے کہ آسمانی بجلی سے اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے خراب موسم میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں ، سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ مسافر اور سیاح حضرات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔۔

این ڈی ایم اے نے ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے جو گوگل پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر موجود ہے تاکہ عوام کوبر وقت الرٹس، ایڈوائزریز اور خطرے سے متعلق مخصوص گائیڈ لائنز، عوامی آگاہی کے پیغامات اور دیگر ضروری معلومات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں