برازیل کی مسلح افواج کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آندرے لوئیز سلوا لیما ڈی سانتانا مینڈس نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان برازیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
خطے میں پاکستان کے کردار اور پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو بڑھانے اور متنوع بنانے پر تبادلہ خیال کیا جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان کافی امکانات موجود ہیں۔دونوں فریقوں نے مفاہمت کی یادداشت کے ذریعے دفاعی تعاون کو ادارہ جاتی بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ مزید یہ کہ ایک دوسرے کے تربیتی اداروں میں ٹرینیز کے باقاعدہ تبادلے پر بھی بات ہوئی