پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مھاجرین کے قیام میں 1 سال کی توسیع کردی

پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مھاجرین کے قیام میں 1 سال کی توسیع کردی

پاکستان نے رجسٹرڈ افغان مھاجرین کے قیام میں1 سال کی توسیع کردی گئی۔وزارت سیفران نے افغان مھاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق توسیع کا اطلاق 1 جولائی 2024 سے تیس جون 2025 تک ہوگا، پی او آر میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مھاجرین پر ہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لیے رجسٹریشن کارڈ کی مدت تیس  جون 2024 کو ختم ہوگئی تھی اور پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد تقریباً ساڑھے چودہ  لاکھ بنتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں