پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ، دنیا بھر میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالے رنگے ہاتھوں گرفتار
اسلام آباد کے پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا اور سیکرٹری اطلاعات روف حسن کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا، وہاں قائم پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کیساتھ مل کر یہاں سے کروایا جاتا تھا،اس جگہ سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کیخلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا،اس میں براہِ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں ان کے تمام ایکویٰپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گرفتار کر لیا، تمام ثبوت تحویل میں لے لئے گئے، مرکزی دفتر ڈیجیٹل دھشتگردی کا گڑھ بنا ہوا تھا، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی، ایسا قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تحویل میں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کیا جاتا تھا۔