امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار

امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار

امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار

امریکی صدر بائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دونگا .جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروںگا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔ 81 سالہ صدر جوبائیڈن پرڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کیلئے شدید دباو تھا۔اپنے بیان میں جو بائیڈن نے عوام کو مخاطب کرتی ھوئے کہا کہ آپکے صدر کے طور ذمہ داریاں ادا کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔صدر بائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنیکے

امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان
امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار، کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان

ساتھ ساتھ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کیلئے موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ میں شامل رہنے کا فیصلہ اتوار کو اچانک تبدیل کیا، ہفتے کی رات تک بائیڈن صدارتی مقابلے کیلئے پوری طرح تیار تھے۔بائیڈن کا یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ڈیموکریٹک قانون سازوں اور پارٹی عہدیداروں کی جانب سے ری پبلکن حریف سے مباحثے میں بائیڈن کی ناقص کارکردگی کے بعد ان پر صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا دباؤ تھا۔ذرائع کے مطابق آج دوپہر کو جو بائیڈن نے اپنی ٹیم کو بتایا کہ انھوں نے اپنا ارادہ بدل دیا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں