زراعت پر ٹیکس کے لیے اسی مالی سال قانون سا زی کر لیں گے،وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے زراعت پر ٹیکس کیلیے صوبے راضی ہو گئے ہیں،صوبوں کی مشاورت سے زرعی ٹیکس کامعاملہ آگے بڑھائینگے.زراعت پر ٹیکس کیلیے اس مالی سال قانون سا زی کرلی جائیگی .کامران خان کیساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا آئی ایم ایف پروگرام کی اگست کے آخرتک ایگزیکٹو بورڈسے منظوری مل جائیگی،شرح سود میں بتدریج کمی کی گنجائش ہے ،49 لاکھ نان فائلرز کا ڈیٹا ہمارے پاس آگیا ہے ،
اب تک ڈیڑھ لاکھ ریٹیلرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں،ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں آنے کے لیے ایف بی آر کے دفتر نہیں آنا پڑیگا۔ انہوں نے کہا وفاق سے محصولات کی آمدنی کا ساٹھ (60) فی صد صوبوں کو چلا جاتا ہے ،وفاق کی سطح پر ہر کام ادھار پر کیا جاتاہے ، استحکام کیسے آئیگا،ٹیکس ٹو جی ڈی پی نہ بڑھنے سے ٹیکس دہندہ پر مزید بوجھ بڑھانا پڑا،وزیر توانائی کی سربراہی میں ڈیسکوز کے بورڈ جلد تبدیل ہونگے. ۔ انہوں نے کہا آئی پی پیز معاہدوں کا معاملہ اویس لغاری دیکھ رہے ہیں،پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ ڈیسکوز کے بورڈ میں آئینگے. بجلی کے ٹیرف میں کمی کے لیے حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں۔