ابوظہبی پورٹس کیساتھ معاہدے کے نفاذ میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا،وزیراعظم

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ابوظہبی پورٹس کیساتھ معاہدے کے نفاذ میں ہر قسم کی معاونت فراہم کرکے اس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائیگا. ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید مشینری سے بندرگاہ پر سامان و کنٹینرز کے انتظام کو بہتر کیا جائے ۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ابوظہبی پورٹس پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خرم عزیز خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابوظہبی پورٹس پاکستان کراچی بندرگاہ میں آئندہ دس برس کے دوران 2سو 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا.1سو30 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والا جدید اور تمام ضروری سہولیات سے لیس کثیر المقاصد ٹرمینل آئندہ دو برس میں مکمل ہو جائیگا.شہباز شریف نے کہا کہ ابوظہبی پورٹس کیساتھ معاہدے کا مقصد شفافیت، استعداد کار میں اضافہ اور پورٹ آپریشنز کی بہتری ہے.شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید مشینری سے بندرگاہ پر سامان و کنٹینرز کے انتظام کو بہتر کی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کنٹینرز کے نظام کو بہتر کرکے کلیئرنس کیلئے درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے۔وفد نے وزیراعظم کو کراچی بندرگاہ پر کنٹینر ٹرمینل کی سہولیات میں بہتری کیلیے کمپنی کی سرمایہ کاری پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کنٹینر ٹرمینل کے منصوبے میں ایکسس کنٹرول، خودکار گیٹس، برتھ میں مزید 2سو میٹر کی توسیع، کرین ریل ٹریک اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہے، ٹرمینل پر نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر سے 1 لاکھ بیس ہزار ٹن تک کے مال بردار جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے جس سے بندرگاہ پر معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نے ریلوے حکام کو منصوبے کو فعال بنانے اور ٹرمینل سے سامان کی ترسیل کو بہتر کرنے کیلئے مال بردار بوگیوں اور ضروری رولنگ سٹاک کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں