نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز افغان میں روپوش سربراہ ٹی ٹی پی کے نور ولی محسود کی 1 مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستان میں دھشت گردی کی ہدایات دے رہا تھا۔خفیہ کال ریکارڈنگ میں نور ولی محسود احمد حسین کو ہسپتالوں، سرکاری املاک اور اسکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا فارنزک کروانیکا فیصلہ کیا ہے،

فارنزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کیخلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائیگی.سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ نور ولی محسود کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں براہِ راست دھشت گردی کروانے پر افغان عبوری حکومت سے احتجاج بھی کیا جائیگا.ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان سے دھشت گردوں کو پاکستان کیخلاف مسلسل دھشتگردی اور سنگین جرائم کرنے پر پاکستان کے حوالے کرنےکا مطالبہ بھی کیا جائیگا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں