مائیکروسافٹ سروسز میں خلل، کار و بار زندگی متاثر
مائیکرو سافٹ3 سوپینسٹھ کی خدمات دنیا میں ٹھپ پڑجانے دنیا کے مختلف ملکوں میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔خبروں میں بتايا گیا ہے کہ مائیکروسافٹ 3 سو پینسٹھ کی خدمات ٹھپ پڑجانے کی وجہ مائیکروسافٹ آوٹیج ہے اور اس آوٹیج کی وجہ کراؤڈ اسٹرائیک کے ایک اپڈیٹ کو مانا جا رہا ہے۔ مائيکرو سافٹ کی سروسز میں مشکلات کے سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں سسٹم پر بلیو اسکرین اور شاٹ ڈاؤن کی مشکلات پیدا ہوگئيں اور پھر سروسز بری طرح متاثر ہوگئیں۔برطانیہ ملائیشیا، آسٹریلیا، امریکہ، سنگاپور اور ہندوستان میں سروسز بند ہونے سے بینک میڈیا ہاؤسز، اور اسٹاک مارکیٹوں سے لیکر سرکاری ادارے اور ہوائی اڈے تک متاثر ہوئے ہیں۔ہندوستان میں جہاں ہوائی اڈوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں وہیں میٹرو کی خدمات میں خلل واقع ہوا۔مائیکروسافٹ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سروس بندش کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس درمیان یہ بھی سوالات اٹھ رہے ہيں کہ کیا یہ صرف ایک تکنیکی خرابی ہے یا پھر سائبر حملہ بھی ہوسکتا ہے۔