حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں کیساتھ وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کیجانب سے احتجاج کیا جارہا تھا، تحریک لبیک مسئلہ فسلطین پر احتجاج کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کےحل کیلئے ہم کوششیں کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی مدد کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی۔رانا ثناء نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے بھی غزہ امداد بھیجی ہے، مزید 1000ٹن کی امداد بھیج رہے ہیں، امدادکی نئی کھیپ 31 جولائی سے پہلے بھیجیں گے.انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے،، فلسطینیوں پر ظلم پر نیتن یاہو کو کٹہرے میں لایا جائے۔ نیتن یاہو دھشت گرد اور جنگی جرائم کا مرتکب ہے.رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں