جنوبی وزیرستان میں دھماکا، دو افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، دو افراد جاں بحق

جنوبی وزیرستان ، وانا بازار امن چوک میں گاڑی کے قریب دھماکے سے دو افراد جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد را ہ گیر تھے جب کہ گاڑی میں سوار چار افراد بھی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے وانا بازار امن چوک میں دھماکا ہوا ہے، جہاں موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد سے سابقہ امن کمیٹی کے رکن عین اللہ کی گاڑی کونشانہ بنایا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب کہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں