سپریم کورٹ نے کار حادثے میں2افراد کے جاں بحق ہونیکے کیس کے ملزم فدا حسین شاہ کو بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثے میں2 افراد کے جاں بحق ہونیکے کیس کا اکثریتی فیصلہ 3 رکنی بینچ نے دیا۔ بارہ صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس شہزاد ملک نے تحریر کیا۔ فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ ملزم پر لاپرواہی اور غفلت سے ڈرائیونگ کا الزام ثابت نہ ہوسکا۔ 2سال سے زائد سزا اور دیت ادائیگی کے فیصلے کالعدم قرار دییے جاتے ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ تحریرکیا ۔
Author
Post Views: 62