پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ریکارڈ

پاکستان کی 7ویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تفصیلی نتائج جاری کردیے گئے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق پاکستان میں آبادی بڑھنے کی شرح خطے میں سب سے زیادہ تیز ہونےکا انکشاف ہوا ہے،پاکستان چوبیس کروڑ چودہ لاکھ 90 ہزار آبادی کیساتھ دنیا کا5واں بڑا ملک بن گیا ،جہاں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے۔ رپورٹ کےمطابق پاکستان آبادی میں تیزی سےاضافے والے دنیا کے تیس(30) ٹاپ ملکوں میں شامل ہوگیا،دنیا کےصرف 27 ملکوں میں آبادی بڑھنے کی شرح پاکستان سےزیادہ ہے،

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہےکہ موجودہ رفتار برقراررہی تو 2050ء میں پاکستان کی آبادی 2 گناہوجائئیگی.ملک کی 79 فیصد آبادی کی عمر چالیس سال سےکم ہے، پاکستان زیادہ نوجوان آبادی کیساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آبادی کی عالمی رینکنگ میں 191 ویں نمبر پر ہے،بلوچستان میں آبادی بڑھنے کی رفتار سب سے زیادہ 3.2 فیصد،،سندھ میں 2.57 فیصد اور پنجاب میں آبادی کی شرح 2.53 فی صد ہے،

جب کہ کے پی میں آبادی بڑھنے کی سالانہ شرح 2.38 فیصد ہے۔رپورٹ کےمطابق پاکستان کی 51.48 فی صدآبادی مرد،48.51 فی صدخواتین پر مشتمل ہے،جس میں 61.12 فیصد آبادی دیہات میں مقیم ہے،ملک کی صرف39 فیصد آبادی شہروں میں رہائش پزیر ہے۔سب سےکم پندرہ فیصد آبادی کے پی کےشہروں میں مقیم ہے،سندھ کی 54 فی صد اور پنجاب کی 52 فی صد آبادی شہری ہے۔ بلوچستان کی 31 فیصد آبادی شہروں میں رہتی ہے۔رپورٹ کےمطابق پاکستان کی 96.35 فی صد آبادی مسلمان ہے،پاکستان میں اقلیتی آبادی کی شرح 8.7 فیصد ہے،اقلیتوں میں 44 فیصد ہندو اور 37.63 فیصد عیسائی شامل ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں