ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق بڑی پیش رفت

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے،ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس کی تحقیقات جاری ہیں،تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مقامی پولیس نے ٹرمپ کے گن مین پر گولی چلائی جسکا مقصد اسے الرٹ کرنا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی گاڑی سے برآمد بموں میں ریڈ کنٹرول سسٹم استعمال کیا گیا تھا،حملہ آور نے ٹرمپ کی تاریخوں اور نیشنل کانفرنس کی معلومات حاصل کررکھی تھیں۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کیلئے سرگرم رہونگا،ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کرونگا.ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد مجھے بہت پسند کرتے ہیں، سعودی عرب اب ہمارے نہیں چین کیساتھ ہے،امریکا میں تیل وگیس کی بڑھتی پیداوار سعودی عرب کو ناراض نہیں کریگی.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں