پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

حکومت نےاگلے پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانےکانوٹیفکیشن جاری کردیا جسکے مطابق پٹرول کی قیمت میں نو (9) روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جسکے بعد پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔مٹی کا تیل 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 183روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگیا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 24 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 166 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار ہے اور لیوی ساٹھ (60) روپے فی لیٹر برقرار رہیگی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں