پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ تشویش کا باعث ہے: امریکہ

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ تشویش کا باعث ہے،امریکا

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ تشویش کا باعث ہے،امریکا

وفاقی حکومت کیجانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی بیانات دیکھے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سیاسی پیچیدہ عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے تاہم اس اندرونی عمل اور فیصلوں پر امریکہ نظر رکھیگا ۔انکا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی تشویش کی بات ہے

کیوں کہ یہ اقدام ، آزادی اظہار رائے انسانی حقوق،، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پُرامن پاسداری کی مخالفت ہے۔ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے ہیں ، ہم جمہوری اقدار اور بنیادی حقوق کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں سیاسی تشدد کی مذمت کرتے ہیں، امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف ہے، ۔ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں اور قانون کی حکمرانی سمیت انصاف کے اقدامات کی ہمیشہ سے حمایت کرتا رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں