ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں نویں محرم الحرام کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ جلوس نکالے جائیں گے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں جلوس، مجالس اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں 8ویں محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بلاک سیداں میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی، 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات تھے۔ جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، گلیوں اور سڑکوں کو سیل کردیا گیا، مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند رکھے گئے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں