اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما ء صنم جاوید کو صوبہ بلوچستان پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے صنم جاوید کو بلوچستان پولیس کے حوالے کرنیکا فیصلہ کیا ہے ، تھوڑی دیر میں صنم جاوید کو جی الیون کچہری پیش کی جائیگی.کچہری سے بلوچستان پولیس صنم جاوید کا راہداری ریمانڈ لیگی، راہداری ریمانڈ کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کی جائیگی.دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ میں صنم جاوید کی رہائی کیلئے انکے والد جاوید اقبال نے درخواست دائر کردی، جاوید اقبال خان نے بائیومیٹرک کرالی،
صنم جاوید کے شوہر اور دیگر اہل خانہ بھی ہمراہ ہیں۔دائر درخواست میں ایف آئی اے، آئی جی اسلام آباد ،وفاقی حکومت، و دیگر کو فریق بنایاگیاہے ، درخواست صنم جاوید کے والد جاویداقبال خان نے دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے اور غیر قانونی حراست سے فوری رہا کرنے کا حکم دی جائے. ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کی ہدایت کی جائے اور صنم جاوید کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی کو روکا جائے۔
درخواست میں صنم جاوید کو حراست میں لیے جانے یا اغوا کے عمل کو غیر قانونی قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ پچھلے روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کے وکلا کی مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا منظور کرلی تھی اور رہائی کے بعد رہنماء پی ٹی آئی صنم جاوید گھر روانہ ہوگئی تھیں تاہم کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد کی رمنا پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔صنم جاوید کیخلاف ایف آئی اے میں درج مقدمے میں ان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سکیورٹی ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی کا الزام تھا۔
مخصوص نشستیں، حکمران اتحاد کا عدالتی فیصلے پر ایسا اقدام ،جان کر آپکے ہوش اڑ جائینگے