راولپنڈی : بے رحم باپ نے اپنے 2 بچوں کو قتل کردیا

 بے رحم باپ نے اپنے 2 بچوں کو قتل کردیا

راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں بہت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ،جہاں والد نے اپنے دو بچوں کو ہلاک کردیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ملزم نے اپنی بیوی کا گلا بھی کاٹنے کے کوشش کی، ریسکیو اہلکاروں نے فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زخمی خاتون کو زندہ حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بچوں کی میتوں کو قانونی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کیا جائیگا.پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی جھگڑے کے تناظر میں ہے، شوہر اپنے بھائیوں سے صلح کرنا چاہتا تھا ، میاں بیوی کا آپس میں معاملے پر لڑائی جھگڑا ہوا جسکے بعد خاوند نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں