فلور ملز اور ایف بی آر کے مذاکرات پھر ناکام

ایف بی آر اور فلور ملز کے مذاکرات پھر ناکام

ایف بی آر اور فلور ملز کے مذاکرات پھر ناکام

ایف بی آر کے چیئر مین نے فلور ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات میں ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے سے انکار کردیا۔مزید تفصیلات کے مطابق ایف بی آر اور فلور ملز میں مذاکرات ناکام ہوگئے ، چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن شفیق انجم نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینےسے انکار کیا تاہم مطالبات منظوری تک ہڑتال جاری رہیگی.شفیق انجم کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر کیساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کی تھی ،صوبائی وزیر اور سیکرٹری خوراک نے ہمارے مؤقف کی تائید کی۔چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا کہ دو روز بعد وسیع پیمانے پر آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔خیال رہے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف آل پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی ہے،

جسکی وجہ سے پاکستا ن بھر میں آٹے کی قلت کا خدشہ ہے۔ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی اور دو دن سے گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی ہے۔، فیصل آباد، حیدر آباد،کراچی،لاہور،ملتان ،سکھر،پشاور اور کوئٹہ سمیت پاکستان کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند ہے۔فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے ہیں ، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہیگی.۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں