تین پاکستانی بہنوں نے پاور لفٹنگ ایونٹ میں 4،4گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

پاکستان کی 3 بہنوں نے پاور لفٹنگ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک ہی ایونٹ میں مختلف ویٹ کیٹگریز میں چار چار گولڈ میڈلز جیت لئے۔جنوبی افریقا میں جاری ایونٹ میں ٹوئنکل سہیل 84 کے جی کلاس میں ایکشن میں تھیں مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود ٹوئنکل سہیل نے بھی اپنی کلاس میں کلین سوئپ کیا اور چاروں گولڈ میڈلز اپنے نام کئے.انہوں نے سکواٹ، بنچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور اوور آل ٹوٹل میں گولڈ میڈلز اپنے نام کئے.اس سے پہلے انکی بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نے بھی اپنی اپنی ویٹ کیٹگری میں چار چار گولڈ میڈلز جیتے۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے سہیل سسٹرز کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ3بہنوں نے تاریخ رقم کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر دیا ۔یہ پہلا موقع ہے کہ پاور لفٹنگ کے کسی بین الاقوامی ایونٹ میں 3 بہنوں نے 1 ساتھ گولڈ میڈلز جیتے،تین بہنیں اب تیرہ جولائی کو ایکوئپڈ ایونٹ میں ایکشن میں ہونگی.انہوں نےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب نے تینوں بہنوں کو ایونٹ کیلئے ایئر ٹکٹس کیلئے بیس(20) لاکھ روپے اور یونیفارم فراہم کئے تھے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں