ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں،صدر زرداری

ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کریں،صدر زرداری

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشٹیو کے ذریعے پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے مشرقی اقوام کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو میں مشترکہ ترقی کو فروغ دیکر دنیا کے مستقبل کو تشکیل دینے کی بڑی صلاحیت ہے ۔زرداری نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی اور صحت جیسے عالمی چیلنجوں کو مشرقی نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے، ترقی پذیر ممالک عالمی ترقی کے عمل .میں قائدانہ کردار ادا کریں.
۔صدر زرداری نے کہا کہ زیادہ تر عالمی آبادی مشرقی ممالک بالخصوص چین ، پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک میں رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان صدر شی جن پنگ اور چین کی جانب سے مشرقی ممالک اور پوری دنیا کی قیادت میں اکیس ویں صدی میں آگے بڑھنے کا خواہشمند ہے، چین کے گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹو کا مقصد پائیدار ترقی کے ایجنڈا پر عمل درآمد کو تیز کرنا ہے ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین گلوبل ڈیویلپمنٹ انیشیٹیو پر عمل درآمد کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر چکے ہیں ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں