فیڈرل بورڈ اسلام آباد نے میٹرک 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا
میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، نتائج میں کامیاب طلباء کی کامیابی کا تناسب 88 فیصد رہا۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ نے میٹرک کےنتائج کااعلان کردیا، امتحان میں تقریباً تین لاکھ امیدواروں نے حصہ لیا ، جس میں ایک لاکھ چھیانوے ہزار آٹھ سو طلباء کامیاب ہوئے۔نتائج میں کامیاب طلباء کی کامیابی کا تناسب 88 فیصد رہا،
Check results here: https://www.fbise.edu.pk/result-main.php
میٹرک پارٹ ٹوسائنس گروپ میں 1087 نمبر کے ساتھ زبادیہ نسیم کی پہلی پوزیشن حاصل کی۔اسکے ساتھ 1085 نمبرکےساتھ حجاب فاطمہ کی دوسری پوزیشن جبکہ مصادق شہباز اور فاطمہ باجوہ نے 1084 نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی۔ہیومنٹرین گروپ پارٹ ٹو میں 1032 نمبر کے ساتھ اقصیٰ فاروق کی پہلی پوزیشن ، اونیزہ جلیل نےدوسری اورمحمدانس نےتیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس سے قبل، 9 جولائی کو، لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا، جس نے ایک چوتھائی ملین سے زائد طلباء کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔
کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے نتائج کے بارے میں تفصیلی بصیرت فراہم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 250,000 طلباء میں سے 174,000 کامیابی سے پاس ہوئے، جس کا مجموعی پاس کا تناسب 69.75 فیصد ہے۔