وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کا سکول قائم کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی حکومت کا سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا فیصلہ ، وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کا سکول قائم کرنے کی منظوری دے دیا.اس حوالے سے وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی سکول کے قیام کیلئے چودہ رکنی کمیٹی قائم کردی، موسمیاتی تبدیلیوں پر وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم کو کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی کے قیام سے متعلق وزیراعظم آفس نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، کمیٹی گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی سکول کے قیام پر 15 روز میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی اور کوہ پیمائی کے تربیتی سکول کے لئے جگہ اور اخراجات کا تعین کریگی.یہ کمیٹی ملک میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی بہتری کیلئے سفارشات دیگی. اور گلگت بلتستان حکومت کیساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کریگی.کمیٹی سکول کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے حوالے سفارشات دیگی.، کمیٹی میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود بھی شامل ہیں جب کہ وزیر سیاحت گلگت بلتستان غلام محمد، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی بھی کمیٹی کاحصہ ہیں۔