پاکستان خطے میں عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، چیئرمین سینیٹ

پاکستان خطے میں عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،یوسف رضا گیلانی

پاکستان خطے میں عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جرمن رکن پارلیمنٹ مائیکل مُلر کی سربراہی میں وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی .چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی،سیاسی،اقتصادی و معاشی سطح پر بھرپور تعاون موجود ہے۔ جرمنی کے ساتھ دوطرفہ اور یورپی یونین کی سطح پر بہترین تعاون موجود ہے۔ پاکستان اس شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے،

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تبادلوں کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ سطح باہمی روابط دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب لانے میں مددگار ثابت ہونگے۔ پاکستان ہر سطح پر رابطوں کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے،تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزیدفروغ دینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوگئی .ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ نے پاکستانی طلباء کو اعلیٰ تعلیمی وظائف کی فراہمی کی تعریف اور شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ویزوں کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں بھی جرمن وفد کو آگاہ کیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امید ہے ویزوں کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائیگا

. پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان خطے میں عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے پرامن حل پر منحصر ہے۔بھارت منظم طریقے سے کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم کر رہا ہے۔۔انسانی حقوق فراہمی یورپی ممالک کی ترجیحات میں شامل ہے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
اقوام عالم آئی آئی او جی کے میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سیاسی انجینئرنگ کو روکنے کے لیے ہندوستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔فلسطین کی موجودہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے۔غزہ اور رفح میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت نہیں رک رہی عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف مظالم کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات لئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا عالمی برادری سے فوری طور پر جنگ بندی کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔ خطے میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک اس مسئلے کا مناسب اور قابل قبول حل نہ نکالا جائے۔آخر میں یوف رضا گیلانی نے کہ کہ دنیا میں امن کے قیام کے لئے ان تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں