بلوچستان میں ہزاروں افراد روز مرہ قتل کیے جا رہے ہیں،سینیٹر عمر فاروق

بلوچستان میں ہزاروں افراد روز مرہ قتل کیے جا رہے ہیں،سینیٹر عمر فاروق

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی صدارت میں شروع ہوا.وفاقی وزیر،سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اہم حکام نے شرکت کی ،کمیٹی نے دشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والےسینیٹر ہدایت اللہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ بھی پڑھی، سیکرٹری داخلہ نے چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی، دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرویلینس کی جاتی ہے، اور چائنیز کی نقل و حرکت کے لئے بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال کیا جاتا ہے اس حوالے سے صوبوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے .سینیٹر عمر فاروق نے کہا کہ عام شہری کی زندگی کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے نا کہ غیر ملکی شہریوں کی، بلوچستان میں ہزاروں افراد روز مرہ قتل کیے جا رہے ہیں .لیکن حکومت کی طرف کو کوئی اقدام نہیں اُٹھائے جا رہے چیئرمین نے طورخم بارڈر پہ انسداد اسمگلنگ اداروں کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے حالیہ کاروائیوں کی تعریف کی اور اس نازک معاملے پر ایف بی آر کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں