پاکستان اور چین کو ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، چینی سفیر
پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے پاکستان اور چین کو ترقی اور عالمی سطح پر انصاف کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ سی پیک کانفرنس میں خطاب کے دوران چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہمیں ترقی کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنا ہو گا چین اور پاکستان کی پرانی اور مضبوط دوستی ہے۔
دونوں ممالک امن اور ترقی کے خواہاں ہیں۔۔جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں ہونے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھایا جائیگا۔ہمیں عالمی سطح پر انصاف کے لیے کام کرنا ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کو سی پیک کے ذریعے آگے بڑھایا جائیگا،. گوادر پورٹ اور خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے برآمدات کو بڑھایا جائیگا.چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان گرین انرجی، تیل و گیس کی تلاش اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائیگا ، سی پیک میں تمام ممالک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔