ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

ایران نے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا

ایرانی سفارت خانے کی جانب سے محرم اور صفر کے دوران پاکستانی زائرین کیلئے ویزا پالیسی کا اعلان کردیا گیا، جن پاکستانی زائرین جنکے پاس عراقی ویزا ہے ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ترجمان ایرانی سفارت خانہ کے مطابق آٹھ جولائی سے بیس اگست تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزا ہے ڈبل انٹری ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ترجمان نے مطابق ایسے زائرین کے ویزا کی معیاد 45 دن ہونا اور ہر اندراج پر 15 دن کے قیام کی مدت ضروری ہے۔ترجمان ایرانی سفارتخانہ کے مطابق عراقی حکومت کے پاکستانی زائرین کو خصوصی اربعین ویزے کے اجرا پر درست عراقی اربعین ویزا رکھنے والے تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کیے جائینگے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں