حکومت نے محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومت نے محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومت نے محرم الحرام کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومت نے شہباز شریف کی منظوری کے بعد 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز ریف نے سولہ اور سترہ جولائی 2024 (منگل اور بدھ) کو عاشورہ (9 اور 10 محرم 1446ہجری) کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان نو اور دس محرم کو غم اور افسوس کیسااتھ منائینگے۔ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی اقدامات کے طور پر ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز (سی اے ایف) کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے

۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات، جو غیر معینہ مدت کے لیے نافذ العمل ہوں گی، کو گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائئیگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ مذکورہ تعیناتی کو منسوخ کرنے کی تاریخ کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان باہمی مشاورت کے بعد کیا جائئیگا واضح رہے کہ پنجاب سمیت صوبائی حکومتوں نے وفاقی حکومت سے انٹرنیٹ پر نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائیگا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں