مون سون بارشوں کا اگلا سپیل کب داخل ہوگا
مون سون بارشوں کا اگلا سپیل گیارہ(11)جولائی کو لاہور شہر میں داخل ہو گا، کراچی میں آج بادل برسیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں آج گرمی اور نمی کا راج رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری ہے، زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ بارش کا اگلا سپیل 11 جولائی سے شہر میں داخل ہوگا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کی شرح 155 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چھٹے نمبر پر آگیا، امریکن قونصلیٹ 168، ٹھوکر نیاز 164 نمبر پر آگیا۔مون سون ہواؤں کے زیر اثر شہر میں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔