بارشیں کب سے ہونگی اور 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہیگا

بارشیں کب سے ہونگی اور 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہیگا

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہیگا.، کراچی میں مطلع ابر آلود ہے، شہر میں آج شام اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ شہرِ قائد کے شمال مشرقی اطراف میں آج تھنڈر سیل کی تشکیل ممکن ہے، شہر سے بہت دور ان فارمیشنز کے آج شہر پر اثر انداز ہونے کے امکانات کم ہیں، اس وقت شہر میں مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے،مزید تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جب کہ شہر میں آج شام یا رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔کراچی میں مون سون کی ابتدائی بارشیں8(آٹھ) سے دس(10) جولائی کو ہوسکتی ہیں۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیار ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 5 ویں نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 93 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی جارہی ہے۔

بلوچستان

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا.۔لورالائی، آواران ،ژوب، بارکھان، میں موسلادھاربارش کا امکان ہے، اسکے علاوہ موسیٰ خیل، خضدار،شیرانی، کوہلو، اور لسبیلہ میں بھی بارش کی پیش گوئی ہے۔جب کہ قلات میں 33 اور زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ ہوا۔کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا چمن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39، تربت میں 48 ،ژوب میں 30، اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسکے علاوہ نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانی میں 35 اور گوادر میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا، شیرانی ، لسبیلہ، ژوب ، بارکھان ، کوہلو، میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر چھائے بادلوں نے شہر کو لپیٹ میں لے لیا، جہاں مطلع ابر آلود ہے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ساحلی پٹی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے علاقے ، جہلم، اٹک ، گجرات ،مری ،گلیات ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش ہوگی۔کے پی کے علاقے بالاکوٹ ، ، شانگلہ ، کشمیر، گلگت بلتستان ،مانسہرہ ، ایبٹ آباد،سوات ، اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں