ساتھ سے دس محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
پنجاب بھر میں1 سے 10 محرم تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ساتھ سے دس محرم الحرام تک پنجاب میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ پنجاب میں محرم کے دوران سکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جسکے تحت بغیر اجازت عوامی مقامات پر ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔اشتعال انگیز تقاریر،نعروں اور اشاروں سمیت جلوس کے راستوں پر مکانات وعمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر بھی پابندی عائد کردی گئی.جلوس کے راستوں میں چھتوں پر پتھر،،بوتلیں،اینٹیں یاکچراجمع کرنے پر پابندی ہوگی جب کہ صوبے بھر میں ساتھ سے10محرم تک پنجاب میں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے .تاہم بزرگ شہریوں،خواتین اور فورسزپرڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔پنجاب بھر میں دفعہ 144کا نفاذ یکم سے 10محرم الحرام تک ہوگا۔