حکومت کا پیٹرول پمپس پر اضافی ٹیکس ختم کرنیکا اعلان

حکومت کا پیٹرول پمپس پر اضافی ٹیکس ختم کرنیکا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز پر عائد ایڈوانس ٹیکس واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پمپس پر 0.5 فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے بجٹ میں پیٹرول پمپس پر 0.5 فیصد فی لیٹر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا تھا جبکہ پیٹرول پمپ پہلے ہی اپنے مارجن پر 12.5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کر رہے تھے۔گزشتہ روز پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اضافی ٹیکس کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی اور آج صبح چھ بجے سے شام تک پمپ بند رہے

جس کے باعث شہریوں کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔آج شام پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کرنے اور پمپ کھولنے کا اعلان کیا۔ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا کہ ڈیلرز میں کوئی گروپنگ نہیں، اس ٹیکس کے نفاذ سے ایک پمپ سے دس لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ ہمارا مسئلہ حل کریں گے لیکن مسائل ابھی ختم نہیں ہوئے۔عبدالسمیع خان نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم دوبارہ ہڑتال کریں گے تاہم اب پورے ملک میں پمپ کھولنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں