محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد
حکومت نے محرم میں سوشل میڈیا ایپس کو بند کرنیکی صوبوں کی درخواست مسترد کر دی۔ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا کہ، ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا اپلیکیشن بند نہیں ہونگی .ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ محرم میں سیکیورٹی کو فل پروف بنایا جائیگا.،مختلف صوبوں کی طرف سے چھ ایپلیکیشنز کو چھ سے گیارہ محرم تک بند رکھنے کی درخواست کی گئی تھی۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے، موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہونگے،
جہاں جلوس اور مجالس ہونگی.واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کیلئے چھ سے گیارہ محرم الحرام تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ تھا اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت دخلہ کو خط لکھ دیا تھا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں چھ سے گیارہ محرم الحرام تک سوشل میڈیا فورمز بند رکھیں جائیں، ، انسٹا گرام، واٹس ایپ، فیس بک یو ٹیوب، ایکس، ٹک ٹاک اور دیگر بند رکھیں جائیں تاکہ مذہبی انتہا پسندی سے بچا جا سکے۔خط میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پانچ روز کیلئے بند کئے جائیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی تجویز کیبنٹ کمیٹی نے پاس کی ہے، کابینہ کمیٹ لاء اینڈ آرڈر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے منظوری دیدی ہے.
اس تجویز کا مقصد توہین آمیز، غیر مصدقہ اور فرقہ وارانہ مواد کو پھیلنے سے روکنا ہے۔بعدازاں پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کی درخواست کو شہریوں نے ناپسندیدہ قرار دیدیا اور کہا کہ حکومت مکمل بندش کی بجائے موجود قوانین پر عمل کیوں نہیں کرواتی، بندش سے آن لائن بزنس، جاب ہولڈرز اور سٹوڈنٹس کی مشکل بڑھیں گی۔