پٹرول ہڑتال ختم ہونے تک کس پمپ سے پیٹرول ملے گا؟حکومت نے اعلان کردیا
پی ایس او کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کیطرح عوام کی خدمت کیلئے تیار ہیں، قومی ادارہ عوام کی خدمت کیلئے تیار ہے،پی ایس او نے ہڑتال کے دوران عوام کو ایندھن کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ پی ایس او نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس پر ایندھن کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سپلائی چین مکمل طور پر فعال ہے۔۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعہ کی صبح چھ بجے سے پٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع کے مطابق وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور چیئرمین اوگرا سے ملاقاتیں کی گئیں۔
لیکن مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ ہڑتال کی جائے گی اور آج رات سے ملک بھر کے پمپ خشک ہونے لگیں گے۔ ملک بھر کے 14 ہزار ڈیلرز 5 جولائی کو اپنے پمپ بند رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا اور حکومت سے بار بار ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا، مطالبات نہ ہونے پر ٹیکسوں پر کاروبار نہیں چل سکتے۔ اگر مانا جائے تو ہڑتال کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔