شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر سے ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آستانہ میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں نے گزشتہ دہائی کے دوران بیلاروس اور پاکستان تعلقات کے تمام پہلوؤں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی فائدہ مند تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری، سیاسی تعلقات، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت کام کے مختلف پہلوؤں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیراعظم نے بیلاروس کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پر صدر لوکاشینکو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تنظیم مزید مضبوط ہو گیوزیراعظم نے بیلا روس کے صدر کو حکومت پاکستان کی برآمدات میں اضافہ، عوامی مالیات کی مضبوطی اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی بحالی کی پالیسی کے بارے بتایا۔ شہباز شریف نے پرامن اور مستحکم خطے کے لئے پاکستان کی کوششوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔