کوئٹہ؛ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ

کوئٹہ؛ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ

کوئٹہ؛ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ

بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ سے کاروبارِ زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا، جس سے کوئٹہ کے شہری بلبلا اٹھے۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بجلی کی آٹھ سے 12 گھنٹے تک اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔جناح روڈ ، ائیرپورٹ روڈ ،سریاب ،قمبرانی روڈ ،جناح ٹاوٴن، جان محمد روڈ ،سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہو گئے۔شہر کے کاروباری علاقوں میں غیر اعلانیہ اور اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے تاجر برادری کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ خواتین کو بھی امور خانہ داری میں بجلی کی بار بار لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی کی طویل بندش سمجھ سے بالا ہے .کیسکو نے اضافی لوڈشیڈنگ کو معمول بنا لیا ہے۔ سخت گرمی میں بچے، بوڑھے ، خواتین، اور بیمار ذہنی اذیت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں