امریکہ اور پاکستان کے درمیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم مشقوں کا انعقاد
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے درمیان نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے ہونے والی مشقوں میں ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کیا جا رہا ہے، پاک امریکہ انفنٹری رائفل کمپنی ایکسچینج ایکسرسائز کا مقصد انسداد دہشتگردی کیلئے سب یونٹ لیول پر ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کرنا ہے۔29جون سے شروع ہونے والی مشقیں 2 ہفتے پر محیط ہیں ،مشقوں میں امریکہ اور پاکستان کی انفنٹری کمپنیز حصہ لے رہی ہیں،
دہشتگردی کے شعبے میں 2 طرفہ مشترکہ مشق ہے جس میں ذیلی یونٹ کی سطح پر دھشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی مہارت کا تبادلہ کیا جائیگا.2 ہفتے طویل مشق کا آغاز 29 جون 2024 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی میں دونوں اطراف کی انفنٹری کمپنیوں کی شرکت کیساتھ ھوا. مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی کے تجربات کا اشتراک کرنے کے علاوہ انسداد دھشتگردی کی کارروائیوں کیلئے ضروری مشقوں کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے، افتتاحی تقریب کا مشاہدہ جنرل آفیسر کمانڈنگ کھاریاں گیریژن نے کیا۔ مشق کا دائرہ شہری جنگ کے دوران سب یونٹ کی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین طریقوں کو سمجھ کر نشانہ بازی کی مہارت حاصل کرنے کا تصور کرتا ہے۔