عمران خان پر مقدمات ،امریکہ کا بھی رد عمل آگیا

عمران خان پر مقدمات ،امریکہ کا بھی رد عمل آگیا

عمران خان پر مقدمات ،امریکہ کا بھی رد عمل آگیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ کی طرف سے ایک مرتبہ پھر بانی پی ٹی آئی عمران خان پر مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنا ہیں.

امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے،، امریکہ دنیا بھر میں پڑوسی ممالک میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے. پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے، اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے، یہ معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔

خیبر پختونخوا: دو آپریشنز میں9عسکریت پسند جان سے گئے

ایک جولائی سے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارج کی تفصیلات سامنے آگئی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں