ایک جولائی سے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارج کی تفصیلات سامنے آگئی
نیپرا کی جانب سے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارجز 1 جولائی سےصول کئے جائینگے،جسکی تفصیلات سامنے آگئیں۔ فکسڈچارج دو سو یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لئے جائینگے، 300 ایک سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 2 سو روپے ماہانہ ،400 سو ایک سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 4 سو روپے ماہانہ لیے جائینگے ،
اسکے علاوہ 501 یونٹ سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے چھ سو روپے ماہانہ، 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے آٹھ سو روپے ماہانہ وصول کی جائیگی. 7 سو سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارج 1000 وپیہ وصول کیا جائیگا.ان فکسڈ چارجز میں اضافے کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔ دوسری جانب ،وزہراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کے فیصلے کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی . ، ،
وفاقی وزیر پاور کی سربراہی میں بورڈ نامینیشنز کمیٹی نے بورڈز تحلیل کرنے کی سفارش کی تھی، لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئیسکو کےنئے بورڈز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیسکو، کیسکو، ٹیسکو اور ہیزکو کے بھی نئے بورڈز تشکیل دیئےجائینگے.