ایف بی آر نے مالی سال24-2023 کے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

ایف بی آر نے مالی سال24-2023 کے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

ایف بی آر نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے۔ایف بی آر کے مطابق مالی سال 24-2023 کے لیے محصولات کا ہدف نو ہزار 252 ارب روپے تھا جب کہ ایف بی آر نے ہدف سے 54 ارب روپے زائد نو ہزار 3سو 6 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔

ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف نو ہزار 4سو 10 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف کم کر کے نو ہزار2 سو 52 ارب روپے کر دیا تھا۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں محصولات کی وصولی میں تیس(30) فیصد اضافہ ہوا۔پچھلےمالی سال محصولات کا ہدف ساتھ ہزار1 سو 64 ارب روپے تھا تاہم ایف بی آر نے ہدف سے دو ہزار 142 ارب روپے زیادہ جمع کیے تھے۔ایف بی آر کے مطابق صرف جون 2024 کے دوران 1183 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے۔ایف بی آر کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق مالی سال 24-2023 میں 4 سو 69 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے، گزشتہ مالی سال میں 3سو 31 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔

ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پالیسی شفٹ کی وجہ سے مقامی وسائل کو متحرک کرنے پر زیادہ توجہ مبذول کی گئی، امیر اور باوسائل طبقے پر براہ راست ٹیکس بڑھائے گئے اور ریفنڈز جاری کرکے کاروبارکرنے والوں اور ایکسپورٹرز کو آسانیاں مہیا کی گئیں۔ایف بی آر کا بتانا ہے کہ ڈومیسٹک ٹیکسز میں 37 فیصد اور درآمدی ٹیکسز میں اٹھار ہ فیصد اضافہ ہوا، انکم ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 528 ارب روپے جمع کیے گئے جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں 3 ہزار 98 ارب روپے جمع کیے گئے۔ایف بی آر کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران براہ راست ٹیکسز کا حصہ 47 فیصد رہا، ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں 6 ہزار 128 ارب اور درآمدی ٹیکسز کی مد میں 3 ہزار 178 ارب روپےجمع ہوئے۔ایف بی آر کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 576 ارب روپے جمع کیے گئے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک ہزار 104 ارب روپے کے محصولات جمع کیے گئے۔وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا،

اجلاس میں وزیر خزانہ نے مالی سال2023-24 کے لئے ہدف سے زائد محصولات جمع کر نے پر ٹیم ایف بی آر کو سراہا۔وزیر خزانہ نے 9311 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کی مثالی کارکردگی پر ٹیم ایف بی آر کو مبارک باد دی۔مزید تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے لاہورسے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ کے ممبران کے ہمراہ ایف بی آر کی شاندار کارکردگی پر کیک کاٹا۔اجلاس میں محصولات کی وصولی، ڈیجیٹائزیشن اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لئے ایف بی آر کے اقدامات کی بھرپور حمایت کے عزم کا ا عادہ کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں