آئی ایم ایف کا دس جولائی سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا دس جولائی سے قبل بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(م ڈ) آئی ایم ایف نے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہتے ہوئے انہیں معیشت کیلئے ضروری قرار دیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے دس جولائی سے قبل بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ بھی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ 1 جولائی سے پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے اور بجلی مہنگی کرنے کے لیے نیپرا کے فیصلے پر فوری عمل درآمد چاہتا ہے،

نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کو کنٹرول کیا جائے اور نئے قرض پروگرام کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے،عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد کاجولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان

Author

اپنا تبصرہ لکھیں