سواں گارڈن کے رہائشیوں کا پانی کی فراہمی کا مطالبہ

سواں گارڈن کے رہائشیوں نے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا،پانی کی بوند بوند کو ترستے شہری احتجاج پر مجبور ہوگئے ،مزید تفصیلات کے مطابق سخت گرمی کے باوجود پانی نہ ملنے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے.سواں گارڈن کے رہائشیوں نے ٹینکر مافیا اور سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا .رہائشیوں کی جانب سے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا.شہریوں نے مزید کہا کہ الائیڈ چارجز لیتے ہو پانی کیوں نہیں دیتے ہو؟ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سخت گرمی کے باوجود ٹینکر مافیا نے لوٹ مار مچا رکھی ہے، ہمارے ہی پانی کو ہمیں بیچ کر کرپشن کا بازار گرم کیا جا رہا ہے،مطالبات نہ مانے گئے تو اگلے مرحلے میں ایکسپریس ہائی وے بلاک کرینگے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں