ناخنوں کو کیسے خوبصورت بنائیں؟
خوبصورت اور پرکشش ناخن آپکے ہاتھوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے ۔ لیکن غلط کھانے اور مناسب دیکھ بھال نہ کرنیکی وجہ سے ناخن بدنما اور بہت زیادہ کمزور ہو تے ہیں ناخنون کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
نارنگی
ناخنوں کی چمک کو بڑھانے کیلئے لہسن کو نارنجی کے رس میں کچل کر اچھی طرح سے مکس کر لیں۔ اب اس سے ناخنوں کی اچھی طرح سے مالش کریں۔ اسکی وٹامن سی کی خصوصیات کولیجن کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہیں۔
انڈے کے ذریعے ناخنوں کو صاف رکھنا
ناخنوں کو صحت مند رکھنے کیلئے روزانہ دو عدد ابلے ہوئے انڈےکھائیں۔ ان میں آئرن، ، وٹامن بی 12 ،پروٹین، بائیوٹین وٹامن اے اور ای کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
صحت مند غذا
ناخنوں کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے آپکو غذائی اجزاء سے بھر پور غذائیں لینی چایئے، اس سے ناخن خوبصورت اور مضبوط ہو جائینگے.
ہری سبزیاں
ناخنوں کی خوبصورتی بڑھانے میں ہری سبزیوں کا بڑا حصہ ہے۔ اس لئے آپکو سبزیاں زیادہ سے زیادہ مقدار میں کھانی چایئے۔، بھنڈی، لوکی، کدو ،پالک وغیرہ کھائیں۔ ان میں آئرن، فولیٹ اورکیلشیم ہوتا ہے۔
دانتوں سے چبانا
زیادہ تر لوگ ہر وقت اپنے ناخنو ں کو چاتے رہتے ہیں۔ ناخنوں کو چبانے کی عادت سے گریز کریں، ورنہ آ پکے ناخنوں کی شکل خراب ہو جائیگی.
کوئٹہ،پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا ایم پی اے کا بھتیجا گرفتار